16 جون 2010 - 19:30

حزب اللہ کے رکن نے کہا ہےکہ کسی کو حزب اللہ کے ہتھیاروں کے بارےمیں گفتگو کرنے کا کوئي حق نہیں ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے حزب اللہ کے ہتھیار نہایت ضروری ہیں ۔

نواف موسوی نے پارلمنٹ میں کہا کہ قومی مذاکرات میں صیہونی دشمن کے مقابل لبنان کے دفاع کے مسئلے پربات چیت ہورہی ہے اور کسی کو حزب اللہ کے ہتھیاروں کے بارےمیں گفتگو کرنے کا کوئي حق نہیں ہے۔